9 جولائی 2026 - 14:15
کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کی اہم تنصیبات کو تباہ کیا گیا، سپاہ پاسداران 

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے طفل کُش امریکی فوج کی عہد شکنی اور دوبارہ جارحیت پر اپنی جوابی کاروائی کے بعد ایک بیان جاری کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے طفل کُش امریکی فوج کی عہد شکنی اور دوبارہ جارحیت پر اپنی جوابی کاروائی کے بعد ایک بیان جاری کیا۔

بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله قاصم الجبارین

"قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبْهُمُ اللَّهُ بِأَيْدِيكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنْصُرْكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ"

جنگ کرو ان سے، اللہ انہیں تمہارے ہاتھوں سے سزا دلوائے گا اور انہیں رسوا کرے گا اور ان کے مقابلے میں تمہاری مدد کرے گا اور ایک صاحب ایمان جماعت کے سینوں کی حسرتوں کو شفا دے گا۔"

اے ایران کی شریف قوم! اے عراق کی کریم اور مجاہد قوم! آپ پر درود و سلام ہو، اے ایمان دار، با بصیرت اور وفادار لوگو! جنہوں نے موقع شناسی اور عالمی تاریخ میں بے مثال تشییع جنازہ کے ذریعے ولایت الٰہیہ کی قدر و منزلت اور امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کے مسلک کے پیرو اسلامی حاکم اور عوام کے باہمی گہرے عشق و محبت کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا اور اپنے نعروں سے یاد دلا دیا کہ مرجعیت اور مسلمانوں کی ولایت فقیہ پر جارحیت کی قیمت بہت بھاری ہوتی ہے۔

اگرچہ اس شاندار تشییع جنازہ ـ خاص طور پر شدید گرمی میں 23 گھنٹوں تک، امام شہید امت کی عاشقانہ مشایعت نے ـ پیارے عراق کی سرزمین کو، محلات میں رہائش پذیر مستکبرین کو خوف زدہ کر دیا اور انہیں عوامی طاقت کے اس مظاہرے پر جلد بازانہ ردعمل پر مجبور کیا، اور عہد شکن امریکہ نے مفاہمت نامے کے تحت اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو پامال کرتے ہوئے ایک بار پھر جنوبی ایران کے ساحلی صوبوں کے متعدد مقامات پر حملے کئے اور عوام دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے مشرقی صوبوں اور بالخصوص مقدس مشہد کی طرف جانے والے دو پلوں کو نشانہ بنایا تاکہ اس بے مثال کارنامے اور حماسے میں عوامی شرکت اور اس کی کوریج کو متاثر کر دے اور اس الہام بخش (اور متاثر کن) واقعے کو دنیا کے لوگوں کی نظروں سے چھپا لے، لیکن وہ اس حقیقت سے غافل ہے کہ یہ جرائم دنیا کے لوگوں کو مزید بیدار کریں گے اور انہیں شیطان اکبر کے خلاف جدوجہد و مقاومت میں کردار ادا کرنے کے لئے مزید پرعزم بنائیں گے۔

اسلام کے مجاہدین طفل کُش امریکی فوج کی جارحیتوں کو بلاجواب نہیں چھوڑیں گے۔

امریکی عہد شکنوں کے خلاف تنبیہی کاروائیوں کے پہلے مرحلے میں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ اور ایرواسپیس کے مجاہدین نے، اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف مقامات پر دشمن کے حملوں کے ایک گھنٹے بعد، مشترکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کے ذریعے، کویت میں عریفجان اور علی السالم اور بحرین میں جفیر اور شیخ عیسیٰ میں امریکی قابضوں کے استعماری اڈوں کے اہم بنیادی ڈھانچوں اور تنصیبات کو تباہ کر دیا۔

پاسداران انقلاب اسلامی امریکی طفل کُش فوج کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر جارحیت دہرائی گئی تو ہماری تباہ کن جوابی کاروائیاں خطے میں دوسرے امریکی اڈوں تک پھیلا دیئے جائیں گے۔

"وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ"

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

9/جولائی/ 2026ع‍

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha